لاہور۔24اکتوبر (اے پی پی):موٹروے پولیس نے کار سے کروڑوں روپے مالیت کی شراب برآمد کرلی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ڈیوٹی پر موجود پٹرولنگ افسران نے ایم 2 کوٹ مومن کے قریب مشکوک وین کو روکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس اہلکاروں کے ڈرسے وین ڈرائیور وین چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
وین کی تلاشی کے دوران 516 بوتل قیمتی شراب برآمد ہوئی۔بعد ازاں سیکٹر کمانڈر عاشق چوہان کی ہدایات پر برآمد شدہ شراب اور وین کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی زونل کمانڈر مسرور عالم کولاچی اور ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔