موٹروے پولیس نے گم شدہ ایپل آئی پیڈ اوورسیز پاکستانی ڈاکٹر کے حوالے کردیا

166
National Highway and Motorway Police

سرگودھا ۔12جون (اے پی پی):موٹروے پولیس ایم۔2 نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانی ڈاکٹر کاگم شدہ ایپل آئی پیڈ جسکی مالیت ساڑھے چار لاکھ ہے ڈھونڈ کرحوالے کردیا۔خاتون کا ایپل ٹیب سیال موڑ سروس ریسٹورنٹ میں رہ گیا تھا۔

اوورسیز خاتون ڈاکٹر ثنا منیر نے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر ٹیب کی گمشدگی کی اطلاع دی جس پرفوری طورپر ڈی ایس پی ملک یوسف اور انسپکٹر محمدرمضان نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ سروس ایریا سے ٹیب کو تلاش کیا اورسیکٹر کمانڈر غلام قادر سندھو کی ہدایات پر ٹیب خاتون کےحوالے کردیا۔

ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف موٹر وے پولیس مسرور عالم کلاچی نے پٹرلنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا۔ خاتون ڈاکٹر نے موٹروےپولیس کی ایمانداری کی تعریف کی۔