اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ایک لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کے دو موبائل فون تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیئے ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سوات موٹروے پالیاں کے قریب ایک شخص نے موٹروے پولیس کو بتایا کہ کچھ دیر پہلے وہ پٹرول پمپ پر رکا تھا جہاں پروہ غلطی سے اپنے موبائل بھول گیا ہے جس پر موٹروے پولیس کی متعلقہ پولیس موبائل نے موقع پر پہنچ کر موبائل فون تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیئے۔ اس شخص نے موبائل حوالے کرنے پر موٹروے پولیس کاشکریہ ادا کیا ۔