موٹروے پولیس کی ایمانداری ، شہری کی گمشدہ بھاری رقم اسے واپس لوٹا دی

80
National Highways and Motorway Police
National Highways and Motorway Police

لاہور۔14نومبر (اے پی پی):موٹروے پولیس ایم 5 نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے شہری کی گمشدہ بھاری رقم اسے واپس لوٹا دی۔ترجمان کے مطابق جلال پور انٹر چینج سے ملنے والے8لاکھ 47 ہزار روپے مالک کے حوالے کر دئیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ رحیم یار خان سے ملتان جانے والے شہری کا بیگ جلال پور انٹرچینج پر واش روم میں رہ گیا تھا، شہری نے بیگ کی گمشدگی کی اطلاع ہیلپ لائن 130پر دی تو پٹرولنگ افسران نے موقع پر بیگ تلاش کر کے مالک کے حوالے کردیا ۔شہری نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا ۔