- Advertisement -
لاہور۔30مارچ (اے پی پی):عید کے موقع پر موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کی جانب سے ٹریفک قوانین آگاہی کے حوالے سے روڈ یوزرز میں تحائف تقسیم کیے او ر انہیں ٹریفک قوانین بارے آگاہی فراہم کی ۔ترجمان سید عمران احمدنے بتایا کہ عوام سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر لیں،دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال اور حد رفتار کی پابندی کریں،
اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لین اور لائن کی پاسداری کریں، لمبے سفر سے پہلے ڈرائیور کا مکمل تازہ دم ہونا نہایت ضروری ہے،دو سے ڈھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ وقت آرام لازمی کریں۔روڈ یوزرز نے عید پرموٹروے پولیس کے اس اقدام کو بھرپور سراہا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577352
- Advertisement -