موٹروے پولیس کی کارروائی، قومی شاہراہ کی حفاظت کیلئے نصب چوری شدہ حفاظتی باڑ برآمد کر لی

2
Motorway Police
Motorway Police

لاہور۔28جون (اے پی پی):موٹروے پولیس ایم 3 نے کارروائی کرتے ہوئے قومی شاہراہ کی حفاظت کے لیے نصب کی گئی دو ہزار میٹر طویل چوری شدہ حفاظتی باڑ برآمد کر لی۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے پولیس کی جانب سے کارروائی کے دوران سابقہ کنٹریکٹر کے ایک ملازم کے قبضے سے دو ہزار میٹر چوری شدہ فینسنگ برآمد کر لی گئی۔

خفیہ اطلاع ملنے پر بیٹ 16 کے ایڈمن آفیسر انسپکٹر محمد انور اور سب انسپکٹر آصف نعیم فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ یہ کارروائی پیر محل کے علاقے میں کی گئی جہاں ملزم ندیم اختر کے گھر کے قریب ایک خالی پلاٹ میں حفاظتی باڑ کو چھپا کر رکھا گیا تھا جسے قانونی کارروائی کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔