اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):موٹروے پولیس نے موٹروے ایم 14فتح جنگ کے قریب خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرکارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ سامان سے بھرا ٹرک تحویل میں لیکر ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
بدھ کوترجمان موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نان کسٹم پیڈ سامان میں سگریٹ، خشک دودھ، کپڑا اور چائنہ سالٹ شامل ہیں۔موٹروے پولیس نے یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی،واقعے کی اطلاع پاتے ہی ایس پی ایم 14 بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،کسٹم حکام کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ٹرک کو کسٹم ویئر ہاؤس اسلام اباد منتقل کر دیا گیا جہاں نان کسٹم پیڈ سامان کی مقدار کا اندازہ لگایا جا رہا ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق ٹرک ڈیرہ اسماعیل خان سے راولپنڈی کی جانب جا رہا تھا تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔