33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںموٹرے وے پولیس کا عالمی یوم اطفال پر زینب الرٹ آگاہی پروگرام...

موٹرے وے پولیس کا عالمی یوم اطفال پر زینب الرٹ آگاہی پروگرام سے متعلق موبائل ایپلی کیشن اور ایف ایم ریڈیو پیغام

- Advertisement -

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عالمی یوم اطفال پرحکومت کی متعارف کردہ ’’زینب الرٹ‘‘سے متعلق آگاہی پروگرام اپنی موبائل ایپلی کیشن اور ایف ایم ریڈیو کے ذریعے جاری کیا ہے تاکہ گمشدہ بچوں سے متعلق معلومات متعلقہ پلیٹ فارم کو فراہم کرنے کےلئے طریقہ کار سے آگاہ کیا جاسکے۔

ترجمان موٹروے پولیس کی جانب سے ’’زینب الرٹ‘‘پرگمشدہ بچے کی رپورٹ کرنے کے طریقہ کار پرمبنی مکمل وڈیوپیغام جاری کیا گیا تاکہ بچوں کواستحصال سے بچایا جاسکے اور استحصال کا شکار ہونے والے بچوں سے متعلق رپورٹ متعلقہ فورم تک پہنچائی جاسکے۔یہ وڈیوپیغام موٹروے پولیس کی موبائل ایپ سمیت ایف ایم ریڈیو کے ذریعے موٹروے صارفین تک پہنچایا جارہا ہے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=412421

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں