اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):موٹر سائیکلز کی قومی درآمدات میں نومبر 2024 کے دوران 26فیصد کمی ہوئی ہے ۔
ادارہ برائےشماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 756ملین روپے تک کم ہوگئی جبکہ نومبر 2023 میں موٹر سائیکلز کی درآمدات کا حجم 1.02ارب روپے رہا تھا۔
اس طرح نومبر 2023 کے مقابلہ میں نومبر 2024 کے دوران موٹر سائیکلز کی ملکی درآمدات میں 264ملین روپے یعنی 26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔