سرگودھا۔30اپریل (اے پی پی):سرگودھا کی تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے7 مقدمات میں مطلوب 2 رکنی گینگ کوگرفتارکر کے 6عددچوری شدہ موٹر سائیکل جنکی کل مالیتی3 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں نعیم اور نعمان نامی موٹر سائیکل چور شامل ہیں جن سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔ایس ایچ اوسٹی کے مطابق برآمد شدہ مال ِمسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔