موٹر ویز پر حادثات کی صورت میں فوری میڈیکل ایمر جنسی ریسپانس سنٹر اور فائرفائیٹنگ کی سہولیات میسر ہوں گی،وزیر مملکت مواصلات محمد جنید انوار چوہدری

132
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت مواصلات محمد جنیدا نوار چوہدری کی زیر صدارت بدھ کو ایک اجلاس ہوا ۔ وزیر مملکت محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ موٹر ویز پر حادثات کی صورت میں نہ صرف فوری میڈیکل ایمر جنسی ریسپانس سنٹر کی سہولت ہو گی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ فائرفائیٹنگ کی سہولت بھی میسر ہو گی تاکہ موٹر ویز پر حادثات کی صورت میں فوری ریسپانس دے کر انسانی زندگیاں بچائی جا سکیں ۔ جس کے لئے سروس ایریاز پر ایمر جنسی ریسپانس سینٹرز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزارت مواصلات میں ہونے والے اس اجلاس میں وزارت کے اعلی افسران ، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور انسپکٹر جنرل موٹر ویز پولیس نے شرکت کی ۔