موٹر وےو پولیس کی سفر کے آغاز سے قبل گاڑیوں کی ہیڈو بیک لائٹس و انڈیکیٹرز چیک کرنے کی ہدایت

156
موٹروے پولیس نے اوچ شریف کے قریب مقابلے کے بعد خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا

فیصل آباد۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):موٹر وے پولیس نے فیصل آباد پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد گوجرہ، فیصل آباد لاہور و اسلام آباد موٹر وے پر سفر کے آغاز سے قبل گاڑیوں کی ہیڈو بیک لائٹس اور انڈیکیٹرز چیک کرنے کی ہدایت کی ہے اور تمام کاروں، ویگنوں، کوچز، بسزکے ڈرائیورز سے کہاہے کہ وہ دن کے وقت بالعموم اور رات کے وقت بالخصوص موٹر وے پرچڑھتے ہوئے مذکورہ ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ دوران سفر حادثات سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔

موٹر وے ایم تھری فیصل آباد کے ترجمان نے کہاکہ گاڑی کی لائٹس اندھیرے میں زندگی کی علامت ہیں اسلئے انہیں صاف اور درست حالت میں رکھناچاہیے۔

انہوں نے کہاکہ ڈرائیورز دوسرے ڈرائیورز کو تکلیف و حادثات سے بچانے کیلئے گاڑی کی لائٹس مدھم رکھیں۔انہوں نے کہاکہ بغیر انڈیکیٹرز اور خراب لائٹس والی گاڑیوں کو موٹروے پر سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ڈرائیورز ٹریفک رولز پر سختی سے عملدرآمد بھی یقینی بنائیں گے۔