ملتان۔ 21 ستمبر (اے پی پی):موٹر وے ایم۔4 پرشاہ رکن عالم انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ شاہ رکن عالم انٹر چینج کے قریب مزدا ٹرک کی ٹرالر کو پیچھے سے ٹکر سےپیش آیا،
جس میں 22 سالہ ابوبکر،28 سالہ نعمان،36 سالہ جاوید،27 سالہ ساجد اور22سالہ ماجد زخمی جبکہ 24 سالہ آصفکو معمولی چوٹیں آئیں۔ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے انہیں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔