اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):موٹر وے ایم ٹو اور موٹروے ایم 11 کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ بدھ کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب جاری بیان کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ موٹروے ایم ٹو لاہور تا اسلام اباد اور موٹروے ایم الیون سیالکوٹ تا لاہور تمام قسم کی ٹریفک کی آمدرفت کے لیے کھول دیا گیا۔
موٹرویز اور ہائی ویز کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ٹال فری ہیلپ لائن نمبر 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے مزید موٹروے پولیس کے سوشل میڈیا ہینڈلز سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔