اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ موٹر وے کے افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے تحت سخت ترین سزا ملنی چاہیے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں موٹر وے زیادتی کیس کے دوسرے ملزم کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے صدر مملکت نے اسے اہم پیشرفت قرار دیا اور کہا کہ اس کیس کا تیز تر ،موئثر ٹرائل اور جرم ثابت …
موٹر وے واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے تحت سخت ترین سزا ملنی چاہیے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ موٹر وے کے افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے تحت سخت ترین سزا ملنی چاہیے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں موٹر وے زیادتی کیس کے دوسرے ملزم کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے صدر مملکت نے اسے اہم پیشرفت قرار دیا اور کہا کہ اس کیس کا تیز تر ،موئثر ٹرائل اور جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جانی چاہیے تاکہ پاکستان میں ہر فرد بالخصوص خواتین اور بچوں میں احساس تحفظ پیدا ہو سکے۔








