موچکو پولیس کی مختلف کارروائیاں،2ملزمان گرفتار،گٹکاماوا، موبائل فونز ، نقدی برآمد

29
موچکو پولیس کی مختلف کارروائیاں،2ملزمان گرفتار،گٹکاماوا، موبائل فونز ، نقدی برآمد

کراچی۔ 05 جولائی (اے پی پی):تھانہ موچکو پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکاماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے انڈین گٹکا، فلٹر کینی نسوار، پڑیاں گٹکاماوا، موبائل فونز اور نقدی برآمدکرلی۔

ہفتہ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں نقیب اللہ ولد شین خان اور جاوید ولد عزت خان شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو گشت کے دوران حب ریور روڈ لکی چورنگی اورڈی8بس اسٹاپ مشرف کالونی ہاکس بے روڈکے قریب سے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔