کراچی۔ 22 جون (اے پی پی):تھانہ موچکو پولیس نے سپارکو روڈ ایدھی قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے ایک موٹر سائیکل،104گرام آئس ، نقدی اور موبائل فونز برآمدکرلیے۔اتوار کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں واحد بخش ولد بورا اور قادر ولد محمد ابرہیم شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔