اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ معیشت کی درجہ بندی کرنے والے بین الاقوامی ادارے موڈیز نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے غیرمعمولی مشکل حالات میں حکومت کی محفوظ مالیاتی پالیسیوں پراعتمادکا اظہارکیا ہے۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ موڈیزکی مستحکم آو¿ٹ لک کے ساتھ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کی تصدیق ہوگئی ہے۔ عالمی وباء کے دوران وزیراعظم عمران خان نے جو فیصلے کئے اس کے مثبت نتائج آ نا شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ بے مثال مشکلات اور غیر یقینی صورتحال کے اوقات میں حکومت کی مستند مالی پالیسیوں کی توثیق ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ عالمی وبا کے دوران ،معیشت کی V کی شکل میں بحالی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس نے پاکستان کو قومی صحت اور معیشت کے تحفظ کے لئے متوازن انداز میں دیکھا ہے ، جس نے دونوں معاملات پر کامیابی حاصل کی ہے۔