26.3 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومزرعی خبریںمویشیوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کےلئے سرما کے چارے کی کاشت...

مویشیوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کےلئے سرما کے چارے کی کاشت 15 نومبر تک مکمل کر لی جائے،محکمہ زراعت

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ مویشیوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کےلئے کاشتکار سرما کے چارے کی کاشت 15 نومبر تک مکمل کرلی۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ ربیع کے سبز چارے کی کاشت کاعمل بروقت مکمل کر لیا جائے تاکہ موسم سرما کے دوران مویشیوں کےلئے سبز چارے کی قلت کا سامنا نہ کرناپڑے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ربیع کے چارے کی کاشت کےلئے ذرخیز زمین کا انتخاب ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معیاری سبز چارے کی فراہمی مویشیوں کی صحت اور پیداوار میں اضافے کی بھی ضامن ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار سبز چارے کی کاشت کےلئے 6 سے 8 کلوگرام معیاری و صاف ستھرا بیج استعمال کرسکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=516485

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں