مویشی پال حضرات بھیڑوں کی علاقائی نسلیں پالنے کو ترجیح دیں،ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک سیالکوٹ

168
مویشی پال حضرات بھیڑوں کی علاقائی نسلیں پالنے کو ترجیح دیں،ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک سیالکوٹ

سیالکوٹ ۔13جون (اے پی پی):ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر انعام علی اطہر نے کہا کہ گوشت اور اون کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث مویشی پال حضرات بھیڑوں کی علاقائی نسلیں پالنے کو ترجیح دیں۔

انہوں نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مویشی پال حضرات بھیڑوں کے باڑے کو سطح زمین سے 2فٹ اونچا رکھیں، بھیڑوں کو کرم کش ادویات ہر 4ماہ بعد پلوائیں اور اون کی کترائی موسم بہار اور موسم خزاں میں سال میں 2بار کروائیں۔

اے ڈی لائیو سٹاک نے کہا کہ بھیڑوں اور بکریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے محکمہ کی ہدایات کے مطابق حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور حاملہ بھیڑوں کو آخری ماہ میں ریوڑ سے الگ کر کے انہیں زود ہضم غذا دیں۔