25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںمویشی پال حضرات تازہ چارہ فراہم کر کے مویشیوں کو کئی بیماریوں...

مویشی پال حضرات تازہ چارہ فراہم کر کے مویشیوں کو کئی بیماریوں سے بچا سکتے ہیں،ڈاکٹر تنویر احمد

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 31 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر تنویر احمد نے کہا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک مویشی پال حضرات کو دودھ و گوشت کی بہترین پیداوار کے حصول کیلئے تمام ممکن سہولیات فراہم کر رہا ہےتا کہ وہ گوشت اور دودھ کی پیداوار میں اضافہ سمیت معاشی ترقی و اقتصادی استحکام میں معاون ثابت ہوسکیں اور ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ اضافی دودھ و گوشت اور اس سے تیار ہونے والی دیگر مصنوعات برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر تنویر احمد نے بتایا کہ جانوروں خصوصاً دودھ دینے والے مویشیوں کو تازہ چارہ اور وافر مقدار میں پانی کی فراہمی اشد ضروری ہے کیونکہ اس سے جہاں مویشیوں کو کئی بیماریوں سے بچایا جا سکتا ہے وہیں دودھیل جانوروں کی دودھ کی پیداوار میں بھی اضافہ ممکن ہے جبکہ اس عمل سے جانوروں کی بہتر افزائش نسل بھی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے اس سلسلہ میں ایک فری ہیلپ لائن بھی قائم کررکھی ہے لہٰذا مویشی پال حضرات اس سلسلہ میں مزید معلومات فری ہیلپ لائن سے حاصل کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554476

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں