مویشی پال حضرات جانوروں کو اوس اور سردی سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر احتیار کریں ،ڈاکٹر محمد وسیم

137
Cattle breeders
Cattle breeders

سیالکوٹ ۔15نومبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر محمد وسیم نے مویشی پا ل حضرات کو ہدایت کی کہ وہ بدلتے ہوئے موسم کے باعث جانوروں کو اوس اور سردی سے بچائیں اور رات کو جانوروں کو شیڈز میں باندھیں جہاں تازہ ہوا کی آمد و رفت ہو جبکہ سبز چارے میں بھوسے کا استعمال کم سے کم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اے ڈی لائیو سٹاک نے کہا کہ سردی کی آمد اوررات کو پڑنے والی اوس کی وجہ سے دودھیل جانوروں میں دودھ کی پیداوار میں کمی واقع ہو جاتی ہے اور جانوروں کے امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے لہٰذا مویشی پال حضرات اپنے جانوروں کو سردی اور اوس سے محفوظ رکھیں اور انہیں تازہ چارہ کھلانے سمیت دن میں کم از کم دو مرتبہ پانی بھی پلائیں۔

انہوں نے جانوروں کی گوشت کی ضروریات کو پورا کرنے اور لائیو سٹاک سے بھاری منافع کے حصو ل کیلئے مویشی پال حضرات کو جدید رجحانات سے استفادہ کرنے کی بھی ہدائت کی اورکہا کہ چونکہ محکمہ نے اس ضمن میں فری ہیلپ لائن کا اجرا کررکھاہے لہٰذا لائیو سٹاک فارمرز کسی بھی قسم کی رہنمائی، مشاورت، معلومات یا مسئلہ کی صورت میں صبح 9سے شام5بجے تک فری ہیلپ لائن 0800-78685-78686 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔