24.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومزرعی خبریںمویشی پال حضرات موسم سرما میں دودھ و گوشت کی بہتر پیداوار...

مویشی پال حضرات موسم سرما میں دودھ و گوشت کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں،ڈاکٹر محمد تنویر

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 23 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر تنویر احمد نے کہا ہےکہ مویشی پال خضرات کو دودھ و گوشت کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے پھپھوندی لگی پرالی کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے ، مویشی پال حضرات جانوروں کی حفاظت اور مویشیوں کو صحت مند، تندرست و توانا رکھنے کیلئے سبز چارے یا سائلیج سے استفادہ کریں کیونکہ پرالی کے استعمال سے جانورمختلف موذی موسمی و متعدی امراض میں مبتلا ہو سکتے ہیں ،اس طرح جہاں دودھ کی پیداوار میں کمی واقع ہو سکتی ہے

وہیں گوشت پیداوار میں بھی تیزی سے کمی واقع ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مویشی پال حضرات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈی ڈی لائیو سٹاک نے کہا کہ موسم سرما میں جانوروں و مویشیوں میں دیگر امراض کے ساتھ ساتھ ڈیگ نالہ کا مرض بھی شدت اختیار کرسکتاہے جس کے باعث مویشیوں کے تھنوں پر زخم آجاتے ہیں جبکہ ٹانگوں میں سوزش سمیت پاؤں، کان اور دم بھی گلنا شروع ہو جاتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ ایسی کوئی بھی علامت ظاہر ہوتے ہی مویشی پال حضرات فوری طور پر کسی مستند ویٹرنری ڈاکٹر یا لائیوسٹاک کے ہسپتالوں و ڈسپنسریوں سے رابطہ کریں تاکہ بیماری کو بڑھنے سے بچایاجاسکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=538984

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں