فیصل آباد ۔ 02 دسمبر (اے پی پی):ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹرسید ندیم بدر نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک کے زیر اہتمام مویشی پال حضرات کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کیلئے موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز سرگرم عمل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈویژن میں 20 موبائل ڈسپنسریز کام کررہی ہیں، فیصل آباد میں 5،ٹوبہ اور چنیوٹ میں 4،4 اور ضلع جھنگ میں 7 ڈسپنسریز جدید آلات،اوزاروں اور ادویات سے لیس مویشی پال کو ان کے جانوروں کی صحت اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈویژن میں رواں سال کے دوران اب تک 8 لاکھ 49 ہزار465 چھوٹے بڑے جانوروں اور پولٹری کا علاج معالجہ کیا جاچکا جبکہ دیہی علاقوں میں 3589 پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔