34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںمویشی پال حضرات کو خوشحال بنانے کیلئے مختلف تربیتی پروگرامز کا انعقاد

مویشی پال حضرات کو خوشحال بنانے کیلئے مختلف تربیتی پروگرامز کا انعقاد

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 07 دسمبر (اے پی پی):دودھ وگوشت کی پیداوار میں اضافہ اورمویشی پال حضرات کو خوشحال بنانے کیلئے حکومتی ہدایات کی روشنی میں مختلف تربیتی پروگرامز شروع کردیئے گئے ہیں جن میں فارمرز ڈیز، کسان میلہ جات، سیمینارز، ورکشاپس، کانفرنسز بھی شامل ہیں۔ترجمان محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے بتایاکہ پنجاب میں زراعت کے بعد سب سے زیادہ دیہی آبادی کے لوگ لائیو سٹاک و ڈیری سیکٹر سے وابستہ ہیں اور ان کا گزارہ زراعت کے بعد گوشت و دودھ کی پیداوار کی فروخت سے حاصل ہونیوالی آمدنی سے ہوتاہے۔

انہوں نے بتایاکہ چونکہ خواندگی کی شرح انتہائی کم اور دور دراز کے دیہی علاقوں تک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کی سہولیات بھی معدوم ہیں لہٰذا مویشی پال حضرات ودیہی افراد اس انداز میں جدید رجحانات سے استفادہ کرکے پیداوار نہیں بڑھا پا رہے جس طرح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن سیکشن نے مویشی پال حضرات کو خوشحال بنانے کیلئے خصوصی پروگرامز کا سلسلہ شروع کیاہے تاکہ دیہی علاقوں کے مویشی پال افراد کو بہتر تربیت کے مواقع میسر آ سکیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ ان اقدامات سے جہاں دیہی علاقہ کے لوگوں کی کپیسٹی بلڈنگ ہو رہی ہے وہیں انہیں جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونے کا بھی موقع مل رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ ماہرین لائیو سٹاک دیہی علاقوں کے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی تربیت فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ خود اس سے مستفید ہو نے سمیت بہتر انداز میں جانوروں کی افزائش کرکے ان کی پیداوار بڑھانے کے علاوہ دیگر افراد کو بھی موٹیویٹ کرسکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417632

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں