29.4 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومزرعی خبریںمٹر کی فصل کو موسمی اثرات سے بچاکر بہترپیداوارحاصل کی جاسکتی ہے...

مٹر کی فصل کو موسمی اثرات سے بچاکر بہترپیداوارحاصل کی جاسکتی ہے ، محکمہ زراعت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔17جنوری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کہا کہ مٹرکی فصل کو موسمی اثرات سے بچاکر بہترپیداوارحاصل کی جاسکتی ہے لہذاکاشتکار اچھی پیداوار کے حصول کے لئے فصل کو موسمی اثرات سے بچائیں اور کورے و دھند سے متاثرہ فصل میں 3سے4کلوگرام یوریا 100لیٹرپانی میں ملاکرسپرے کریں تاکہ اسے منفی اثرات سے بچانے میں مددمل سکے۔

محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ کاشتکار سرد موسم میں آبپاشی کا وقفہ بڑھادیں اور خالص بیج کے حصول کے لئے پھول آنے اور پھلیاں بننے پر چھدرائی کریں نیزجو پودے مطلوبہ قسم کے مطابق نہ ہوں انہیں نکال دیں۔انہوں نے کہا کہ فصل میں پھول آنے پر آدھی بوری یوریا فی ایکڑ کے حساب سے ڈالیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=547534

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں