کولمبو ۔ 21 اگست (اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر مچل سٹارک نے ون ڈے کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے 16 ویں آسٹریلوی باﺅلر بن گئے ہیں، سٹارک نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں داننجایا ڈی سلوا کو آﺅٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، کینگروز کی طرف سے ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز گلین میگراتھ کو حاصل ہے جنہوں نے 380 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ گزشتہ روز کولمبو میں سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے کیلئے سٹارک جب میدان میں اترے تو انہیں سو وکٹیں مکمل کرنے کیلئے دو وکٹوں کی ضرورت تھی، انہوں نے کوسل پریرا اور ڈی سلوا کو آﺅٹ کر کے وکٹوں کی سنچری مکمل کی، انہوں نے 52 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔