38.2 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومکھیل کی خبریںمچل سٹارک کی آئی پی ایل 2025 سیزن کے بقیہ میچز میں...

مچل سٹارک کی آئی پی ایل 2025 سیزن کے بقیہ میچز میں شرکت سے معذرت

- Advertisement -

کینبرا۔16مئی (اے پی پی):آسٹریلیا کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فارسٹ بائولر مچل سٹارک انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 18 سیزن کے آئندہ میچز میں شرکت نہیں کریں گے۔35 سالہ فاسٹ بائولر مچل سٹارک نے تصدیق کی ہے کہ وہ رواں سیزن میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں واپسی نہیں کر پائیں گے۔

مچل سٹارک نے آئی پی ایل کے 18 سیزن میں دہلی کیپٹلز(ڈی سی )کی نمائندگی کی تھی۔ آسٹریلوی تیز گیند باز نے جمعہ کو آئی پی ایل کی فرنچائز دہلی کیپٹلز کو مطلع کیا ہے کہ وہ رواں آئی پی ایل سیزن کے بقیہ حصے میں شامل ہونے سے قاصر ہیں۔ مچل سٹارک نے آئی پی ایل کی اپنی ٹیم دہلی کیپٹلز کو ایک ای میل کے ذریعے مطلع کیا ہے۔مچل سٹارک کو فرنچائز دہلی کیپٹلز کی جانب سے 11.75 کروڑ روپے میں خریدا گیا تھا۔ 35 سالہ مچل سٹارک نے آئی پی ایل کے رواں سیزن کے کھیلے گئے 11میچز میں 26 کی اوسط سے 14 وکٹیں حاصل کیں۔

- Advertisement -

ان کی نمائندگی ڈی سی ٹیم کے لئے انتہائی اہم رہی ہے ، خاص طور پر جب وہ پلے آف کے لئے کوالیفائی کرنے کے قریب ہیں۔ ڈی سی ٹیم 11 میچوں میں 13 پوائنٹس کے ساتھ آئی پی ایل ٹیبل پر پانچویں نمبر پر موجود ہے۔دہلی کیپٹلز کی ٹیم اب بنگلہ دیشی کھلاڑی مستفیض الرحمان پر فوکس کئے ہوئے ہے ۔ بنگلہ دیش کے تیز گیند باز، جنہیں جیک فریزر میک گرک کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، توقع ہے کہ وہ فرنچائز کے لئے کلیدی کردار ادا کریں گے۔ 29 سالہ بائیں ہاتھ کے سیمر مستفیض الرحمان نے 2016 میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے سات سیزن میں 54 آئی پی ایل میچ کھیلے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597757

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں