مچھلیوں کی برآمدات میں گزشتہ ماہ کے دوران 13 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

125
پشاور،مچھلی کے کاروبار سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے دوررس اقدامات کرنے کی اپیل،کاروباری افراد کو حکومت کی جانب سے ٹریننگ دینے کابندوبست کیا جائے

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) گزشتہ ماہ کے دوران ملک سے مچھلیوں کی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے چوتھے مہینے میں ملک سے مچھلی اورمچھلیوں سے بنی اشیاءکی برآمدات سے پاکستان نے 42.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال اکتوبرکے مہینے میں پاکستان نے مچھلی اورمچھلیوں سے بنی اشیاءکی برآمدات سے 37.6 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا تھا۔