مچھلی اور مچھلی کے گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پرمعمولی کمی

64

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):مچھلی اور مچھلی کے گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرمعمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری 2024 تک کی مدت میں مچھلی اور مچھلی کے گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو240.81 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.21 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مچھلی اور مچھلی کے گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو258.20 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

جنوری میں مچھلی اور مچھلی کے گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات کاحجم 34.84 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر میں 33.037 ملین ڈالر اور گزشتہ سال جنوری میں 33.30 ملین ڈالر تھا، مالی سال 2023 میں مچھلی اور مچھلی کے گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات کا مجموعی حجم 483.70 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔