اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) گزشتہ پانچ سال کے دوران مکئی کی ملکی پیداوار میں 13لاکھ 72 ہزار ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2014-15ء کے دوران مکئی کی قومی پیداوار 49 لاکھ 37ہزار ٹن تھی جو گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران 63 لاکھ 9 ہزار ٹن تک بڑھ گئی اس طرح مکئی کی پیداوار میں 13 لاکھ 72 ہزار ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2015-16ء کے دوران مکئی کی ملکی پیداوار 52 لاکھ 71 ہزار ٹن تک بڑھ گئی جو آئندہ مالی سال 2016-17ء کے دوران 61 لاکھ 34 ہزار ٹن تک بڑھ گئی تاہم مالی سال 2017-18 ء کے دوران پیداوار میں کمی سے پیداوار 59 لاکھ 2 ہزار ٹن رہی لیکن گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران مکئی کی ملکی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا اور پیداوار کا حجم 63 لاکھ 9 ہزار ٹن تک بڑھ گیا۔ اس طرح گزشتہ پانچ سال کے دوران مکئی کی پیداوار میں 13لاکھ 72ہزار ٹن کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔