مکہ، مسجد الحرام میں 50 لاکھ زائرین کی حاضری

158

مکہ۔25دسمبر (اے پی پی):سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے کہاہے کہ مسجد الحرام میں عمرہ کی ادا کرنےاور نمازوں کی ادائیگی کے لیے 50 لاکھ زائرین کی حاضری ہوئی ہے۔عرب نیوز کے مطابق مکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے کے دوران وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے مکمل ایس او پیز کے ساتھ مسجد الحرام دوبارہ کھولنے کے بعد عمرہ کی ادائیگی اور نماز کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے باعث عمرہ زائرین اور نمازیوں میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے رواں سال مارچ میں کورونا وائرس کے پھیلاو سے محفوظ رہنے کے لیے مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی معطل کردی تھی ۔