22.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمکہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں...

مکہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں وسط اگست تک بارشوں کا امکان

- Advertisement -

ریاض۔8اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز نے جنوبی اور مغربی علاقوں میں وسط اگست تک بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق موسمیات کے مرکز نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے علاوہ مدینہ منورہ اور تبوک ریجن کے بعض علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ ہفتے شروع نے کا امکان ہے۔

ریاض، مشرقی ریجن، قصیم اور حائل میں بھی کہیں کہیں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ قومی مرکز نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ موسم کی تازہ صورت حال جاننے کے لیے محکمے کی ویب سائٹ یا سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ہونے والی رپورٹس اور ہدایات کا باقاعدگی سے مطالعہ کریں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں