مکہ شہر اور مقدس مقامات کے ترقیات کےلئے ڈولپمنٹ کمپنی کے قیام کی منظوری

117
Saudi Crown Prince
Saudi Crown Prince

جدہ ۔ 4 جون (اے پی پی) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مکہ شہر اور مقدس مقامات کے ترقیات کے لئے ڈولپمنٹ کمپنی کے قیام کی منظوری دی ہے جس کا صدر دفتر مکہ المکرمہ میں ہی قائم کیا جائے گا۔شہزادہ محمد نے مذکورہ منظوری الصفا پیلس مین مکہ شاہی کمشن کے بورڈ کے اجلاس کے دوران دی جس میں مقدس شہر مکہ اور مقدس مقامات کی ترقیات کے لئے سٹرٹیجک پلان کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئی ترقیاتی کمپنی منصوبے کی مرکزی ڈولپر اور آپریتر ہو گی جو حرمین شرفین اور دوسرے مقدس مقامات پر بڑھتی ہوئی زائرین کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے وسعت پیدا کرنے کی ذمہ دار ہو گی۔