مکہ معظمہ بلدیہ کے 22ہزار رضا کار حجاج کرام کی خدمت پر مامور

180
مکہ معظمہ بلدیہ کے 22ہزار رضا کار حجاج کرام کی خدمت پر مامور

مکہ۔18جون (اے پی پی):مکہ معظمہ کی میونسپلٹی نے حج سیزن کے دوران حجاج کرام کی خدمت کے لئے 22ہزار رضا کار مامور کر نے کا اعلان کیا ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق میونسپلٹی کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس بار حجاج کرام کی خدمت کے لیے 22 ہزار سے زیادہ رضاکاروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ان کی ذمہ داریوں میں تمام میونسپل کام شامل ہیں، یہ رضا کار وزارتِ بلدیات، دیہی امور اور ہائوسنگ کے فالو اپ کا حصہ ہیں۔

مکہ معظمہ بلدیہ کے سرکاری ترجمان اسامہ الزیتونی نےکہا ہےمکہ سیکرٹریٹ کے ورک پلان میں تمام 16 ذیلی میونسپلٹی شامل ہیں جو تمام میونسپل سروسز میں کام کرتی ہیں۔ مکہ مکرمہ کے سیکرٹریٹ کے ملازمین کی تعداد 3159 ہے۔ اس کے علاوہ آپریٹنگ، مینٹیننس، لائٹنگ، صفائی ستھرائی اور سلاٹرنگ یونٹس کے 3600 ملازمین اور 500 ہیلتھ ورکرزاور عارضی مبصرین شامل ہیں۔

ان میں سے 14,000 سے زیادہ کو مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں تقسیم کیا جائے گا جبکہ 1250 رضا کاروں کوپبلک سکیورٹی معاونین، مجاہدین اور سکاؤٹس میں شامل کیا جائے گا۔حفظان صحت کے شعبے کے حوالےسےاسامہ الزیتونی نے نشاندہی کی صحت کے عملے کو کمپریسرز، روبوٹک ویکیوم، ٹپر، بوبکیٹس اور دیگر جدید ترین آلات سے لیس کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھیڑ والے علاقوں رضا کار 24 گھنٹے مختلف شفٹوں میں کام کریں گے، اس کے علاوہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بھی الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔