مکہ مکرمہ،سیلابی ریلے میں بہنے والے 4بہن بھائیوں میں سے 3 جاں بحق، ایک لاپتا

138
Makkah
Makkah

مکہ مکرمہ ۔5ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب میں عالم اسلام کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں ہونے والی بارش کے بعد سیلابی ریلے کے نتیجے میں 3 بہن بھائی جاں بحق اور ایک لاپتا ہوگیا۔سبق نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے المغمس میں چاروں بچے گاڑی میں تھے جو سیلابی ریلے میں بہہ گئے، ان میں سے تین بچے جاں بحق اور ایک لاپتا ہوگیا جس کی تلاش کے لیے امن عامہ کی ٹیمیں چوبیس گھنٹے سے کوشاں ہیں۔ سیلابی ریلے کا شکار ہونے والے تین بچوں کوسپرد خاک کردیا گیا۔