24.9 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمکہ مکرمہ میں تیز رفتار گاڑی افطار دسترخوان پر چڑھ گئی، ایک...

مکہ مکرمہ میں تیز رفتار گاڑی افطار دسترخوان پر چڑھ گئی، ایک شخص جاں بحق،21 افراد زخمی

- Advertisement -

مکہ مکرمہ ۔22مارچ (اے پی پی):مکہ مکرمہ میں تیز رفتار گاڑی افطار دسترخوان پر بیٹھے افراد پر چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہو گئے۔

اردو نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ میں گزشتہ روز گاڑی تیز رفتار ی کے باعث بے قابو ہو کر مسجد کے باہر افطار دسترخوان پر بیٹھے افراد پر چڑھ گئی جس سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہو گئے۔ شہری دفاع اور ہلال الاحمر کی امدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔

- Advertisement -

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں