مکہ مکرمہ میں مصری شہری نے اہلیہ اور ساس کو قتل کردیا

164

مکہ مکرمہ۔8ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں پولیس نے ایک مصری شہری کو اہلیہ اور ساس کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

اخبار 24 نے محکمہ امن عامہ کے بیان کے حوالے سے بتایا مصری شہری نے جھگڑے کے دوران اپنی اہلیہ اور ساس پر جھگڑے کے دوران چاقو سے حملہ کیا جو ان کی موت کا باعث بنا۔بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی مکمل کرلی۔