مکہ مکرمہ کے ہوٹلنگ سیکٹر میں کمروں کی تعداد 2 لاکھ 68 ہزار تک پہنچ گئی

113
Ministry of Tourism

ریاض۔12مارچ (اے پی پی):سعودی وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے ہوٹلنگ سیکٹر میں رجسٹرڈ لائسنس یافتہ اپارٹمنٹس اورفرنشڈ فلیٹس میں کمروں کی تعداد 2 لاکھ 68 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

اردو نیوز کے مطابق وزارت سیاحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ2023 کے مقابلے میں سیاحتی سیکٹر میں ہوٹلوں کے کمروں میں 64 فیصد اضافہ ہوا۔مملکت کے دیگر علاقوں کی نسبت مکہ ریجن کے ہوٹلنگ شعبے میں کمروں کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت سیاحت کی تفتیشی کمیٹیاں ہوٹلز اور اپارٹمنٹس میں زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدگی سے دورے کرتی ہیں تاکہ قانون کے مطابق فراہم کی جانے والی خدمات کو جانچا جائے۔کسی بھی نوعیت کی خلاف ورزی ریکارڈ ہونے پر تفتیشی کمیٹی کی جانب سے فوری ایکشن لیا جاتا ہے۔