مکہ میں شمسی توانائی سے 3 لاکھ 40 ہزار مکانوں کو بجلی فراہم کی جائے گی

69

مکہ ۔ 9 جولائی (اے پی پی) الفیصلیہ پروجیکٹ کے تحت سعودی ویژن 2030ء کے مطابق شمسی توانائی کا منصوبہ بھی روبہ عمل لایا جائے گا۔ اس سے مکہ مکرمہ ریجن میں 3لاکھ 40ہزار مکانات کو بجلی فراہم ہو گی۔ الفیصلیہ پروجیکٹ ماحول دوست توانائی فراہم کرے گا۔زائرین کی تعداداور مقامی آبادی میں مسلسل اضافے کے باعث بجلی کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے۔ الفیصلیہ شمسی توانائی پروجیکٹ سے یہ طلب پوری ہو گی۔ سعودی وزارت توانائی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے تعاون سے الفیصلیہ شمسی توانائی پروجیکٹ نافذ کرے گی اس سے 2600 میگا واٹ بجلی تیار ہو گی۔