چٹوگرام۔30اپریل (اے پی پی):بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز مہدی حسن مرزا نے زمبابوے کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری جڑ دی۔
بدھ کو بیر سریشتھو فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمان سٹیڈیم، چٹوگرام میں کھیلے جارہے دو میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز مہدی حسن مرزا نے پہلی اننگز زمبابوے کی ٹیم کے بائولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنادی ۔
مہدی حسن مرزا نے 162گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک خوبصورت چھکے اور 11چوکوں کی مدد سے انفرادی 104رنز بنائے۔ یہ مہدی حسن مرزا کے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری ہے۔ مہدی حسن مرزا کو 104کے انفرادی سکور پر ونسنٹ ماسیکیسا نے تفادزواٹسیگا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590301