مہنگائی مافیا کا محاسبہ کریں اور اشیائے ضروریہ کی پرائس چیکنگ کی جانب خصوصی توجہ دی جائے،ڈپٹی کمشنر

96

اوکاڑہ۔ 04 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ عوام کو مصنوعی مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں رہتے ہوئے بھرپور کا رروائیاں کریں، عوامی خدمت کے جذبے کے تحت مہنگائی مافیا کا محاسبہ کریں اور اشیائے ضروریہ کی پرائس چیکنگ کی جانب خصوصی توجہ دی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس میں کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز، ایس این اے افضال حسین سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے۔ ایس این اے افضال حسین نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارروائیوں بارے اجلاس کو آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے ٹارگٹ میں اضافہ کرتے ہوئے فیلڈ میں سخت کاری کے سلسلے میں احکامات جاری کیے اور ٹارگٹ نہ پورا کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔