میئر اسلام آباد انصر عزیز کا یوم آزادی کی مناسبت سے پرسٹن یونیورسٹی میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت کے میئر شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ ہمارے آباﺅ و اجداد کی بے پناہ قربانیوں اور قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت کے بغیر مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا حصول ناممکن تھا، وہ ہستیاں جنہوں نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں لازوال قربانیاں دیں ہمیں ہمیشہ انہیں یاد رکھنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت کے میئر شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ ہمارے آباﺅ و اجداد کی بے پناہ قربانیوں اور قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت کے بغیر مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا حصول ناممکن تھا، وہ ہستیاں جنہوں نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں لازوال قربانیاں دیں ہمیں ہمیشہ انہیں یاد رکھنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یوم آزادی کی مناسبت سے پرسٹن یونیورسٹی کے اسلام آباد کیمپس میں پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں یونیورسٹی کے اساتذہ، طالب علموں اور دیگر سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر عبدالحامد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply