اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) میئر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئندہ ایک ماہ تک نئے سیکٹرز کا اعلان کردیا جائے گا، اسلام آباد کو مرحلہ وار تجاوزات سے پاک و صاف کیا جائے گا، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق اسلام آباد بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بنے گی ، اسلام آباد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ …
میئر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کا میٹ دی پریس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) میئر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئندہ ایک ماہ تک نئے سیکٹرز کا اعلان کردیا جائے گا، اسلام آباد کو مرحلہ وار تجاوزات سے پاک و صاف کیا جائے گا، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق اسلام آباد بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بنے گی ، اسلام آباد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا ٹھیکہ پرائیویٹ کمپنی کو دیا جائے گا، پیر ودہائی سے پنڈورہ چونگی تک سڑکوں کی صورتحال کو بہتر بنانے اور ان کی مرمت پر آئندہ دو روز تک کام شروع کردیا جائے گا۔سی ڈی اے میں ہمیں جو رکاوٹیں تھیں اب وہ دور ہوچکی ہیں وزیراعظم کی وژن کے مطابق اسلام آباد کو ماڈل سٹی بنائیں گے۔ وہ اتوار کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب کر رہے تھے۔








