سکھر۔ 09 جون (اے پی پی):میئر سکھر نے جانوروں کی خرید پر ٹیکس ختم کر دیا ۔میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے سکھر کے شہریوں کے لیے قربانی کے جانوروں کی خریداری پر عائد ٹیکس معاف کر دیا ہے ۔
سکھر میونسپل کارپوریشن کے حکام کے مطابق سکھر مویشی منڈی میں سکھر کے شہری بلا ٹیکس قربانی کے جانور خرید کر سکتے ہیں ۔ جانوروں کی خریداری پر عائد ٹیکس ختم کیا گیا ہے ۔