میئر شیخ انصرعزیز کا میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے پہلے باضابطہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 27 جون(اے پی پی) میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے میئر شیخ انصرعزیز نے کہا ہے کہ شہریوں کی آبی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے غازی بروتھا سے پانی لائیں گے۔ شہر کے داخلی مقامات پر انٹری پوائنٹس اور جدید سلاٹر ہاﺅس قائم کیے جائیں گے۔ سیکٹرز کی اپ گریڈیشن اور شہر میں صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور دیہی علاقوں کو …

اسلام آباد ۔ 27 جون(اے پی پی) میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے میئر شیخ انصرعزیز نے کہا ہے کہ شہریوں کی آبی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے غازی بروتھا سے پانی لائیں گے۔ شہر کے داخلی مقامات پر انٹری پوائنٹس اور جدید سلاٹر ہاﺅس قائم کیے جائیں گے۔ سیکٹرز کی اپ گریڈیشن اور شہر میں صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور دیہی علاقوں کو شہر کے برابر سہولیات دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو اپنی زیرصدارت منعقدہ میٹروپولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کے اختیارات ملنے کے بعد پہلے باضابطہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کل 77 اراکین نے شرکت کی۔ شیخ انصرعزیز نے کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں کو یکساں سہولیات دی جائیں گی اور سیکٹرز کی اپ گریڈیشن کو یقینی بنایا جائے گا اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے اور شہر کی شادابی میں اضافہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply