میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کراچی کی مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار کے موقع پرمبارکباد

146
Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab

کراچی۔ 31 مارچ (اے پی پی):میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار کے موقع پر اپنے پیغام میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا بنایا گیا آئین مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل طور پر مذہبی آزادی اور تحفظ کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ مسیحی برادری کراچی کی ترقی میں اپنی خدمات بھرپور طریقے سے سرانجام دے رہی ہے ، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے۔