فلوریڈا۔21مارچ (اے پی پی):فن لینڈکے ٹینس کھلاڑی ہیری ہیلیووارا اور برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈ ڈجوڑی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔
انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں آسٹن کریجک اور ان کے ہم وطن جوڑی دار راجیورام پر مشتمل امریکی جوڑی کو شکست دی ۔میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے۔
جمعہ کو مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں فن لینڈکے ٹینس کھلاڑی ہیری ہیلیووارا اور برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈ ڈجوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹن کریجک اور ان کے ہم وطن جوڑی دار راجیورام پر مشتمل امریکی جوڑی کو 7-6(7-3)،4-6 اور 3-10 سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574997