فلوریڈا۔20مارچ (اے پی پی):انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور یوایس اوپن چیمپئن ایما راڈوکانو اور بیلاروس کی ٹینس سٹار اور دو مرتبہ کی گرینڈسلام کی فاتح وکٹوریہ آزارینکا ڈبلیو ٹی اے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ برطانوی ٹینس سٹار کیٹی بولٹر خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔
میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم فلوریڈا میں جاری ہے، جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور یوایس اوپن چیمپئن ایما راڈوکانو نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی حریف جاپانی کھلاڑی سایکا ایشیو کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 1-6 سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔
ایک اور میچ میں بیلاروس کی ٹینس سٹار اور دو مرتبہ کی گرینڈسلام کی فاتح وکٹوریہ آزارینکا نے بھی ابتدائی رائونڈ جیت لیا ، انہوں نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں یوکرین کی حریف کھلاڑی انہیلینا سرحییونا کالینینا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور1-6 سے شکست دی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574506