26 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومکھیل کی خبریںمیامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ منگل سے امریکا میں شروع ہوگا

میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ منگل سے امریکا میں شروع ہوگا

- Advertisement -

فلوریڈا۔17مارچ (اے پی پی):میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا40واں ایڈیشن کل (منگل سے )امریکی ریاست فلوریڈا کے ہارڈ راک سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز، ویمنز ڈبلز، مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔

ٹورنامنٹ پہلی مرتبہ 1985 میں کھیلا گیا تھا۔ جس کا مینز سنگلز ایونٹ امریکا کے ٹم مایوٹی نے ہم وطن حریف کھلاڑی سکاٹ ڈیوس کو شکست دےکر جیتا تھا جبکہ ویمنز سنگلز کا ٹائٹل بھی میزبان مارٹینا ماوراٹیلووا نے ہم وطن کرس ایورٹ کو شکست دیکر حاصل کیاتھا ۔

- Advertisement -

ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ ہارڈ کورٹ آئوٹ ڈورپر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ یہ مردوں اور خواتین کے مشترکہ طور پر 40 واں ایڈیشن ہوگا۔اٹلی کے نامور ٹینس سٹار جینک سنر مردوں کے سنگلز مقابلوں میں جبکہ امریکی ٹینس سٹار ڈینیئل کولنز خواتین کے سنگلز مقابلوں میں دفاعی چیمپئن ہیں۔ ٹورنامنٹ 30مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573381

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں